لودھراں: جہانگیر ترین دو دھڑوں میں اختلافات ختم کروانے میں کامیاب

لودھراں: جہانگیر ترین دو دھڑوں میں اختلافات ختم کروانے میں کامیاب

  



لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن)جہانگیر خان ترین لودھراں میں دونوں دھڑوں کو ایک پیج پر لے آئے،اختلافات ختم کرواکے ضلع بھر کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ دوصوبائی حلقوں پر ڈیڈلاک تھا جن پر گزشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے پی پی 226پر رانا فراز نون اور پی پی 227پر نواب امان اللہ خان کو ٹکٹ جاری کردیے۔لودھراں کے حلقہ این اے 160سے اختر خان کانجو، این اے 161سے میاں شفیق ارائیں،پی پی 224سے چوہدری زوار وڑائچ، پی پی 225پر طاہر حسین خان ملیزئی، پی پی228سے نذیر خان بلوچ پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ تمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ اس سے قبل اختر خان کانجو پی پی 226پرمحمود نواز جوئیہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے جبکہ نواب امان اللہ خان اس حلقے میں رانا فراز نون کو ٹکٹ دینے کے خواہاں تھے۔ جہانگیر خان ترین کے لودھراں کے دورے کے دوران نواب امان اللہ خان اور رانا اعجاز نون سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی۔جہانگیر ترین کہروڑپکا میں اختر خان کانجو کی رہائش گاہ بھی پہنچے تھے اور دونوں گروپس کو ایک پیج پر لانے کے لئے کوششیں کیں تھیں۔ذرائع کے مطابق اختر خان کانجو نے اب بھی رانا فراز نون کی ٹکٹ پر اپنے تحفظات کا اظہا رکردیاہے۔ آج تمام امیدوار اپنے اپنے پارٹی ٹکٹس ریٹرننگ افسران کو جمع کروائیں گے۔جہانگیر ترین بھی 30جولائی کو لودھراں پہنچ رہے ہیں اور خود انتخابی مہم کو لیڈ کرینگے۔ادھر سیاسی مبصرین کے مطابق جہانگیر ترین لودھراں میں ایک مضبوط پینل لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...