شجاع آباد کی تعمیروترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی‘ شوکت حیات‘ اعجاز نون

شجاع آباد کی تعمیروترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی‘ شوکت حیات‘ اعجاز نون

  



شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

نے امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ 221رانا اعجاز احمد نون کے ہمراہ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تحصیل شجاع آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہم نے تعلیم اور صحت میں انقلاب برپا کیا ہے ہیں اگر عوام نے تین مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کیا تو ہم نے شجاع آبا د تحصیل کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اب عوامی عدالت سے سرخرو ہیں انہیں ترقیاتی کاموں کی بدولت عوام کے پاس پھر حاضر ہیں میرے مدمقابل امیدوار سیاسی میدان میں ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی موقع دیا ووٹ مانگتے وقت ان سے بھی پوچھیں کہ آپ نے شجاع آباد کی بہتری کیلئے کیا کام کئے ہیں ایسے امیدواروں کا عوام محاسبہ کریں ہمارے دور میں کرائے گئے ترقیاتی کام عوام کے سامنے ہیں ہم نے شجاع آباد میں گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا قیام کرایا اور طالبات کیلئے فری بسیں فراہم کرائیں ۔ اسی طرح بوائز ڈگری کالج میں بی ایس سی بلاک کا قیام کرایا اور کامرس کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دلوایا گیا 1122ریسکیو کا قیام ساڑھے تیرہ کروڑ کی لاگت سے بوائز اینڈ گرلز پبلک سکول کی بلڈنگ کا قیا م کرایا گیا ہے شجاع آباد تحصیل میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 72فلٹریشن پلانٹس لگوائے جا چکے ہیں پل چھوٹی نہر کے دونوں اطراف میٹل روڈ ، فٹ پاتھ اور لائٹنگ لگوا کر اسے لاہور کینال ویو طرز کا بنایا گیا ہے اور شجاع آباد میں پبلک پارک کا قیام کرایا جا چکا ہے ٹرانما سنٹر کا قیام اور تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد میں پیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا قیام جہا ں پر مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں اسی طرح تحصیل شجاع آباد میں درجنوں سکولوں کا اجراء اپ گریڈیشن کرائے جا چکے ہیں ۔ ہمار ا ضمیر مطعمن ہے ہم عوامی عدالت میں بانگ دہل حاضرہیں ہم عوام کو حساب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...