قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

سماعت 5 جولائی تک ملتوی کرنیکاحکم دیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزمقدمہ کی سماعت پرجیل سے ملزموں وسیم اورحق نوازکوپیش کیاگیا جبکہ ، مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔فاضل عدالت کی جانب سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا تھا تاہم مقدمہ کے 2 گواہوں ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللّٰہ، کانسٹیبل کاشف کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں اور دیر گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے لیے فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ بھی مقدمہ کی سماعت پر پیش ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...