پیشی پر آئے شخص پر مخالف پارٹی کا تشدد

پیشی پر آئے شخص پر مخالف پارٹی کا تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)کچہری میں پیشی پر آئے منظور نامی شخص پر مخالف پارٹی نے مبینہ تشدد کر کے ناک اور سر پھاڑ دیا۔ متاثرہ منظور کا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کہنا تھا کہ اس نے جانور چوری کرنے پر ربنواز پر کیس دائر کیا تھا جس پر آج متاثرہ منظور پیشی پر آیا تو مخالفین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک اور سر پھاڑ اور موقع سے فرار ہوگئے متاثرہ منظور کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہم پر تشدد ہوا باہر ہمیں جان سے مار ڈالیں گے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ 15 پر کال کرنے تھانہ چہلیک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایف۔آئی۔آر کیلئے اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔