ریٹرننگ افسروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے‘ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز
ملتان (خبر نگار خصوصی )ریٹرننگ افسران کوامیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
رہاہے جبکہ امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔کل30 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ آج امیدواراپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے سکیں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزپی پی 215 سے صوفی محمد صدیق ،پی پی 211 سے تحریک انصاف کے خالد جاوید وڑائچ، پی پی سے 216 سے تحریک لیبک کے حافظ جاوید ،پی پی 216سے پاکستان ملی پارٹی کے عبدالاحد بھٹہ ،پی پی 216 سے پی ٹی آئی کے ندیم قریشی ،این اے نے 155 سے تحریک لیبک کیایوب مغل ،این اے سے 154 سے آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار انیلہ افتخار ،این اے 154 سیتحریک لیبک کے امیدوار اظہر احمد سندیلہ ،متحدہ مجلس عمل کے پی پی 214 سے امیدوار شیخ جمشید حیات ،این اے 154 سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سلیمان علی قریشی نے ٹکٹ جمع کرادئیے ہیں۔