انسداد ددہشت گردی کی خصوصی عدالت کا سی ٹی ڈی ملتان کے مقدمہ میں دو ملزمان کو 5سال قید‘ تمام جائیداد ضبط کرنیکی سزا کا حکم
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سی ٹی ڈی ملتان کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو ملزمان کو پانچ سال قید اور تمام جائیداد (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
ضبطی کی سزا سنا دی ۔ 19جنوری 2018کو تونسہ بائی پاس کے قریب 2ملزمان درویش رضا اور ناصرحسین علاقہ میں دہشت کر نے کے لئے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ سمیت موجود تھے جنہیں سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 2/18زیر دفعہ 7ATA،ایکسپلوزیو ایکٹ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین نے عدالت کی معاونت کی گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے دونوں ملزمان درویش رضا اور ناصر حسین کو پانچ ،پانچ سال قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کی سزا سنا دی فیصلہ کے بعد ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
خصوصی عدالت