ملتان کے ہوٹل انتہائی مہنگے‘ کرایہ نہیں دے سکتا‘ اٹالین سیاح کی دہائی ترکش جوڑے کی درباروں پر حاضری
ملتان (خصوصی رپورٹر)سیاحت کے لحاظ سے ملتان مہنگا شہر ہے یہاں نہ صرف اچھا کھانا بلکہ رہائش بھی متوسط طبقے کے سیاحوں(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
کے لیے بہت بھاری ہے۔ترکش سیاحوں کے ساتھ ملتان آنے والے اٹالین سیاح کارلے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سے پیوستہ شام جب ملتان پہنچے تو کوئی اچھاہوٹل چارہزار روپے سے کم میں کمرہ دینے کو تیارنہیں اور پھرباربار پولیس کی تصدیق کامسئلہ بھی درپیش رہا۔اسی لیے میں نے مہنگا ہوٹل ہونے کی وجہ سے آج چھوڑ دیا ہے اور پولیس حکام کے پاس جارہاہوں یا تووہ مجھے پاکستانی بائیکر اقبال گھانگلہ کے گھر رہنے کی اجازت دیں یا پھر اپنے پاس رکھ لیں۔دریں اثناء سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ترکش سیاح جوڑے عالیہ ،ان کے شوہراوزہن اوران کے ہمراہی جان نے گزشتہ روز ملتان کے قدیمی شہر اوراندرونی علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ دربار حضرت شاہ رکن عالم،دربارحضرت بہاؤالدین زکریاملتانی اور حضرت شاہ شمس تبریز پر بھی حاضری دی۔