ٹکٹ نہ ملنے پر خالد خاکوانی کا تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ٹکٹ نہ ملنے پر خالد خاکوانی کا تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ آج خاکوانی ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد خان خاکوانی حلقہ این اے 155سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار ہوں گے۔ اس حلقہ میں تحریک انصاف سے ملک محمد عامر ڈوگر اور مسلم لیگ ن سے شیخ محمد طارق رشید امیدوار ہیں۔