ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 جون29   جمعہ۔جذباتی پن اور بے چینی کا مظاہرہ مزید خواہ مخواہ کے مسائل لا سکتا ہے۔ حوصلہ ‘ صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو سکے گی۔


برج ثور
 جون29    جمعہ۔لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔


برج جوزا
 جون29   جمعہ۔عوامی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مشکل کام کرنے سے پہلے پروگرام بنا کر مناسب لوگوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔


برج سرطان
 جون29  جمعہ۔نئے کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔ کاروباری معاملات کو احتیاط سے ہینڈل کریں۔ جائیداد کے معاملات میں منافع ہو سکتا ہے۔


برج اسد
 جون29     جمعہ۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔


برج سنبلہ
 جون29 جمعہ۔معمہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ آپ کو نظر آجائے گا کہ آپ اس دنیا میں کیوں آئے ہیں اور کیا کرنا ہے ہسپتال سے آنے والی خبر پریشان کن ہے۔


برج میزان
 جون29  جمعہ۔تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے۔

برج عقرب
 جون29   جمعہ۔فکر و عمل کی مزید آزادی ملے گی۔ تنظیم نو اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے جائیداد کی قیمتوں سے آگاہ رہیں۔


برج قوس
 جون29  جمعہ۔خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔


برج جدی
 جون29   جمعہ۔شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔


برج دلو
 جون29   جمعہ۔مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔


برج حوت
 جون29   جمعہ۔جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔