فیصل آباد: پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ 2 امیدواروں کو جاری کردیا

فیصل آباد: پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ 2 امیدواروں کو جاری کردیا
فیصل آباد: پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ 2 امیدواروں کو جاری کردیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جاچکا ہے لیکن کئی بار جائزہ لینے کے بعد جاری ہونے والی لسٹ میں بھی بلنڈر سامنے آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی حتمی فہرست میں پی پی 120 فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ 2 امیدواروں کو جاری کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد کے اس حلقے سے محمد رمضان اور خاوراحمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے جس پر دونوں امیدوار پریشان ہیں کہ آخری فیصلہ کس کے حق میں ہوگا۔

خیال رہے کہ جس وقت تحریک انصاف نے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی تھی اس وقت بھی فیصل آبادسے مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ عطا کردیا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...