نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی ۔
نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد کریں گے، مریم نواز کے وکیل امجد پرویز دوسرے روز بھی حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔ جمعرات کو عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایک روز کا استثنیٰ دیا تھا، آج کلثوم نوازکی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرکے حاضری سے مزید استثنیٰ مانگاجائے گا۔