بہادراہلکاروں نے شہریوں کے دفاع کوخون دے کر ناقابل تسخیربنادیا:آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی

بہادراہلکاروں نے شہریوں کے دفاع کوخون دے کر ناقابل تسخیربنادیا:آئی جی سندھ ...
بہادراہلکاروں نے شہریوں کے دفاع کوخون دے کر ناقابل تسخیربنادیا:آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ بہادراہلکاروں نے شہریوں کے دفاع کوخون دے کر ناقابل تسخیربنادیا اوردہشتگردوں کیخلاف پولیس کی قربانیاں سنگ میل بن گئی ہیں۔

شہیدبینظیربھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ جرائم کیخلاف جرات مندانہ لشکرکودیکھ کرخوشی ہورہی ہے ،جوانوں نے 3ماہ کی مشقت آمیز تربیت بخوبی مکمل کی۔ میں پاس آؤٹ ہونیوالے جوان اورخواتین کومبارکبادپیش کرتاہوں اور ٹریننگ دینے والے افسران کوبھی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں،بہادراہلکاروں نے شہریوں کے دفاع کوخون دے کر ناقابل تسخیربنادیااور دہشتگردوں کیخلاف پولیس کی قربانیاں سنگ میل بن گئی ہیں ہم شہدا کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...