”میرے انکل اور آنٹی کہتے تھے کہ یہ کالی ہو جائے گی اور پھر کوئی بھی ۔۔۔“ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا سن کر شعیب ملک بھی دنگ رہ جائیں گے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ جب میرے والدین نے میرے انکل آنٹی کو میرے ٹینس کھیلنے کا بتایا تو ان کا کہنا تھا، ’ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا کوئی اس سے شادی نہیں کرے گا‘۔
بھارت میں خواتین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’مجھے حق ہے‘ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ انہوں نے 6 برس کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب یہ بھی سننے کو نہیں ملتا تھا کہ حیدرآباد میں کوئی لڑکی ٹینس کھیلتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جہاں بہت سے کرکٹرز ہیں، یہاں تک کے ان کے والد بھی کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کا اہم کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ان کا کہناتھا کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی جاتی، یہاں تک کے مردوں کے انعامات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خواتین کے کم جو کہ ناقابل برداشت ہے۔