ڈی جی ایف آئی اے کا تمام زونز کے ڈائریکٹرایف آئی اے تبدیل کرنے کافیصلہ

ڈی جی ایف آئی اے کا تمام زونز کے ڈائریکٹرایف آئی اے تبدیل کرنے کافیصلہ
ڈی جی ایف آئی اے کا تمام زونز کے ڈائریکٹرایف آئی اے تبدیل کرنے کافیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کے ڈائریکٹرایف آئی اے تبدیل کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے سمری الیکشن کمیشن کوارسال کردی۔

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کوارسال کی گئی سمری کے مطابق منیراحمدکوڈائریکٹرایف آئی اے بلوچستان لگانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ عثمان انورکوڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد لگانے کی تجویز کی گئی ہے۔اسی طرح شکیل احمد کو پشاور اور میرواعظ کو پنجاب زون میں تعینات کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور