شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور ، خیبر سے کراچی تک جو بھی مرتکب ہے سب کے نام شامل کریں: عدالت

شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور ، خیبر سے کراچی تک جو ...
شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور ، خیبر سے کراچی تک جو بھی مرتکب ہے سب کے نام شامل کریں: عدالت

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ خیبر سے کراچی تک جو بھی توہین عدالت کا مرتکب ہے ان سب کے نام شامل کیے جائیں ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شہری کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق عباسی نے منگل کو تمام متعلقہ سی ڈیز اور اخبارات کے تراشے عدالت میں طلب کرلیے ہیں۔ جسٹس طارق عباسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ توہین عدالت ٹرینڈ بن گیا ہے جس کے خلاف کارروائی کریں گے، توہین عدالت پر سب کو شٹ اپ کال دینا ضروری ہے۔ فیصلے سے قبل عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں فیصلے کے بعد باہر جا کر نعرہ تکبیر لگا کر عدالت کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں، ہم بھی توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف بسم اللہ پڑھ کر کارروائی شروع کرتے ہیں۔

جسٹس طارق عباسی نے حکم دیا کہ جس جس نے توہین عدالت کی سب کے نام شامل کیے جائیں، خیبر سے کراچی تک جو بھی توہین عدالت کر رہا ہے سب کے نام شامل کریں۔ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیس میں فریق بن گئیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ پر تاحیات نا اہل قرار دیا تھا۔ نا اہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے ایپلٹ ٹربیونل کے جج پر کڑی تنقید کی تھی ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...