لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج (بروز جمعہ) آخری دن ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی شام4 بجے تک واپس لے سکتے ہیں، آج اگر کوئی امیدوار اپنے کاغذات واپس نہیں لیتا تو اس کا نام حتمی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا جو یکم جولائی کوآویزاں کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی واپسی کے آخری روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ انہوں نے ملتان کے حلقہ این اے 155 اور 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس میں وضاحت کی تھی کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند نہیں تھے بلکہ انہوں نے قیادت کے کہنے پر بطور متبادل امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

دوسری جانب عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کا بھی آج آخری دن ہے، امیدوار انتخابی نشان کے حصول کے لیے ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /سیاست /علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...