نوازشریف،شاہدخاقان ودیگرکیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست:عدالت نے سرل المیڈا کو نوٹس جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف،شاہدخاقان ودیگرکیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کی سماعت میں عدالت نے سرل المیڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف،شاہدخاقان ودیگرکیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔عدالت نے استفسار کیا کیا سرل المیڈا پیش ہوئے؟شاہدخاقان عباسی نے موقف اپنایا کہ مجھے عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوا میں ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ آیاتھا۔ عدالت نے سرل المیڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔