تحریک انصاف کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ، ایسا کام ہو گیا سن کر عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے

تحریک انصاف کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ، ایسا کام ہو گیا سن کر عمران خان ...
تحریک انصاف کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ، ایسا کام ہو گیا سن کر عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کو جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں پولنگ کا وقت رات آٹھ بجے تک بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کر دیاہے جس کے بعد اب پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 6 بجے تک جاری رہے گا اور اعلامیے میں کہاہے کہ وقت بڑھانے کا مقصدعوام کے انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی