56 کمپنیوں کا اسکینڈل کیس : نیب کی 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

56 کمپنیوں کا اسکینڈل کیس : نیب کی 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
56 کمپنیوں کا اسکینڈل کیس : نیب کی 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو(نیب )نے پنجاب کی 56 کمپنیوں کے اسکینڈل کیس میں انکوائری کرتے ہوئے 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 56 کمپنیوں کے اسکینڈل کیس میںنیب نے قائداعظم سولرپارک کے سی ای اونجم شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جبکہ قائداعظم سولرپارک کے ہی چیف فنانشل افسرراشد مجید کا نام بھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔نیب کی جانب سے سی ای او پنجاب پاورڈویلپمنٹ فرخ شاہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای اوعطاالحق کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...