انتخابات نے معروف سیاستدانوں کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا، پہلی بیگمات کی مقدمات کی تیاریاں، نااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا

انتخابات نے معروف سیاستدانوں کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا، پہلی بیگمات ...
انتخابات نے معروف سیاستدانوں کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا، پہلی بیگمات کی مقدمات کی تیاریاں، نااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا

  



لاہور( ویب ڈیسک) عام انتخابات نے متعدد معروف سیاستدانوں کی دوسری شادیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق کئی ایک کے گھروں میں پہلی بیوی کو دوسری شادی کا پتہ چلنے پر لڑائی جھگڑے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہنے والے پانامہ لیکس کے مشہور کیس میں نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کافی حد تک حقائق چھپانے سے گریز کیا ہے کیونکہ نواز شریف کو اقامہ چھپانے پر سزا دی گئی۔ کاغذات نامزدگی کے کالم اور حلف نامہ کی شرائط پوری کرتے ہوئے امیدواروں کو اثاثے ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ بیویوں کی تعداد بھی لکھنا پڑی جس سے انہیں دلچسپ اور سنگین صورتحال سے دوچار کر دیا۔

لاہور میں چار معروف سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی میں بیویوں کی تعداد ایک سے زائد لکھی ہے۔کئی ایک نے اپنی پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کر رکھی تھی جس سے گھر میں کشیدگی پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خیبر پی کے میں کاغذات نامزدگی میں 12سیاستدانوں نے اپنی بیویوں کی تعداد ایک سے زائد ظاہر کی ہے۔ دو شادیوں والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 20 کے قریب سیاستدان قومی اورصوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 2سیاستدانوں کی پہلی بیویوں کو دوسری شادی کا پتہ چلنے پر انہوں نے اپنے شوہروں کیخلاف مقدمات درج کرانے کی تیاری کر لی ہے۔ ایسی صورتحال پر قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ جن امیدواروں نے دوسری بیوی کا تو بتادیا ہے مگر کیا انہوں نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لی ہے؟ اگر نہیں تو انکے خلاف مقدمات ہو سکتے ہیں۔

اگر کوئی مخالف امیدوار اس بنیاد پر نا اہلی کے لئے مقدمہ درج کرا دے تو امیدوار نا اہل ہو سکتا ہے۔ اگر کسی امیدوار نے دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی تو عدالتی فورم استعمال کیا جا سکتا ہے اور دو شادیاں کرنے والے امیدوار کو پہلی بیوی سے اجازت لینے کا ثبوت دینا پڑ سکتا ہے اگر وہ ثبوت نہیں دیتا تو نااہلی کی زد میں آ سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...