پارٹی صدارت کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 9جولائی کو طلب کرلیا

پارٹی صدارت کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 9جولائی کو طلب کرلیا
پارٹی صدارت کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 9جولائی کو طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارٹی صدارت کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی تحریک کے رہنما نیازانقلابی کی درخواست پرسابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے رہنما نیازانقلابی کی درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نوازشریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے انہیں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے اور نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے28جولائی2017کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو طلب کرلیا۔نواز شریف کو نوٹس جاتی امرا کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...