پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط: گورنر پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط: گورنر پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط: گورنر پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مرکزی سینئرنائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف انتخابات کرانے کاپابند ہے اور قابل قبول انتخابی ماحول فراہم کرنا بھی الیکشن کمیشن کا فریضہ ہے جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور ان کے اہل خانہ کی ن لیگ سے گہری وابستگی ہے اور یہ وابستگی عام انتخابا ت پر اثر انداز ہورہی ہے ۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ رفیق رجوانہ کے صاحبزادے آصف رجوانہ پی پی214سے ن لیگ کے امیدوار ہیں اس لئے پاکستان تحریک انصاف گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے فورا عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔