عمرکورٹ میں بارش سے موسم خوشگوار، تین افراد جاں بحق، بجلی غائب
عمرکوٹ (سیدریحان شبیر)عمرکوٹ میں شدید ترین گرمی کےبعد بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے دوران دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بجلی بھی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شدید ترین گرمی کےبعد آج صبح سویرے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بارش کے دوران دو مختلف جس میں الرحیم کالونی میں بارش کے سیلابی پانی میں دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ عمرکوٹ سٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص الطاف ولد ظہور ہلاک ہوگیا جبکہ پانی میں ڈوب فوت ہونے والوں بچوں کےنام تنظیم مہر اور شاہزیب ولد امیر بخش ہے بارش سے علاقے میں گذشتہ دس گھنٹوں سے بجلی غائب ہے ۔