عمران خان نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں وزیراعظم بننے کی خواہش کیلئے کیا : خواجہ آصف

عمران خان نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں وزیراعظم بننے کی خواہش کیلئے کیا : خواجہ ...
عمران خان نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں وزیراعظم بننے کی خواہش کیلئے کیا : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک روز قبل پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے دربار پر اہلیہ کے ہمراہ حاضری دی اور اس موقع پر انہوں نے دروازے کی چوکھٹ پر جھک کر بوسہ دیا جس کے بعد ٹویٹر پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور یہ شور مچ گیا کہ انہوں نے سجدہ کیاہے تاہم اب عمران خان نے ایسے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا میں نے صرف بوسہ دیا لیکن اس معاملے پر خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں کیا بلکہ خواہشات کیلئے کیاہے ، ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش شدید ہو گئی ہے کہ اس کیلئے وہ پیروں فقیروں سے ازدواجی تعلقات بھی قائم کر لیتے ہیں ۔اسی حوالے سے خواجہ آصف نے نے عمران خان کی دربار پر حاضری اور شاہ محمود قریشی کی مرید سے عطیہ وصول کرتے ہوئے کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’’ایک قبر کو سجدہ کرتا ھے۔ دوسرا قبر کی کمائی کھا تا ہے۔ تحریک انصاف کی کل قیادت۔‘‘


گزشتہ روز نجی ٹی وی دنیا نیوز پروگرام میں اینکر پرسن کامران شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ”آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“۔اس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بھی شخص کلمہ گوہے وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا ،جب آپ کلمہ طیبہ میں کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کسی اور کو خدا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،کوئی بھی شخص اللہ اور آخری نبی ?کو مانے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے وضاحت کی کہ میں نے بابا فرید گنج شکر کے مزار پر جا کر انہیں عزت دی اور عاجزی کا اظہار کیا ،میں نے وہاں سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا۔

مزید :

قومی -