لودھراں ،ن لیگ نے پیراقبال شاہ سے ٹکٹ واپس لے کر صدیق بلوچ کو دے دیا

لودھراں ،ن لیگ نے پیراقبال شاہ سے ٹکٹ واپس لے کر صدیق بلوچ کو دے دیا
لودھراں ،ن لیگ نے پیراقبال شاہ سے ٹکٹ واپس لے کر صدیق بلوچ کو دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے دو جبکہ صوبائی اسمبلی سے 5امیداوروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے161سے مسلم لیگ ن کاٹکٹ اقبال شاہ سے واپس لےکر صدیق بلوچ کو دے دیا ۔اب صدیق بلوچ این اے161اورپی پی227سے لیگی امیدوارہوں گے جبکہ این اے160سے عبدالرحمان کانجو پارٹی امیدوار ہوں گے۔ن لیگ کے ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ پی پی224سے عامراقبال، پی پی225سے جہانگیربھٹہ ،پی پی226سے شاہ محمدجوئیہ اور پی پی228سے رفیع الدین کو پارٹی امیدوارنامزد کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اقبال شاہ نے ضمنی انتخاب میں جہانگیرترین کے بیٹے کو 26ہزارووٹوں سے ہرایاتھا جن سے اب مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ واپس لے لیا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں