کمالیہ: خواتین کو بلیک میل کرکے بے آبرو کرنے والا سود خور زیادتی کرتا گرفتار

کمالیہ: خواتین کو بلیک میل کرکے بے آبرو کرنے والا سود خور زیادتی کرتا گرفتار
کمالیہ: خواتین کو بلیک میل کرکے بے آبرو کرنے والا سود خور زیادتی کرتا گرفتار

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی پروفیسر کا   خاوند ذیشان پٹھان زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، جنسی درندہ خواتین کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرکے زیادتی کرتا، اہل محلے نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ سٹی پولیس نے ایف آئی آر نمبری 193/18 نجرم 376 ت پ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذیشان نے کمالیہ کی 11 مجبور و بے بس خواتین کی فحش ویڈیو اپنے موبائل فون میں بنا رکھی تھیں ، وہ ان خوبرو بے بس و مجبور خواتین کو ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے زیادتی کرتا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق فیصل آباد کے محلہ محمد پورہ گلی نمبر 1 کا رہائشی پٹھان ذیشان علی خان ولد عبدالحمید خان سود پر رقم دینے کا کاروبار کرتا تھا۔ اس نے کمالیہ میں دو ایجنٹ خواتین بھرتی کررکھی تھیں، یہ ایجنٹ خواتین شادی شدہ خوبرو خواتین کو کاروبار کے لئے رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر اس سے ملواتی، یہ ایک لاکھ روپے کے عوض 9ہزار روپے ماہانہ سود پر رقم دیتا اور گارنٹی کے طور پر اس خاتون کے دو خالی چیک اور ایک 500 روپے والا خالی اشٹام پیپر پر دستخط اور انگوٹھے لگوالیتا، ہر ماہ جب سود کی قسط لینے آتا، قسط نہ دینے والی خواتین سے  ناجائز تعلق بنالیتا اور ویڈیو بنا کر دوسری کو دکھاتا کہ میں فلاں خاتون سے یوں کیا۔

معلوم ہوا کہ اس نے کمالیہ شہر میں خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا رکھا تھا، ان سے اپنا قرضہ سود سمیت وصول کرنے کے باوجود انہیں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔ کمالیہ کی محلہ خالد کالونی کی رہائشی بے بس خاتون کو عرصہ دراز سے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے زیادتی کا مرتکب ہورہا تھا، گزشتہ روز اس خاتون نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر اس درندے کو برہنہ حالت میں پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کے حوالے کردیا جنہوں نے فوری طور پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبری 193/18 بجرم 376 ت پ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ٹوبہ ٹیک سنگھ