پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے پیشگی استعفے، وفاداری کے حلف نامے لینا شروع کردئیے، ٹکٹ کیلئے فیس ختم کردی

پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے پیشگی استعفے، وفاداری کے حلف نامے لینا شروع ...
پیپلزپارٹی نے امیدواروں سے پیشگی استعفے، وفاداری کے حلف نامے لینا شروع کردئیے، ٹکٹ کیلئے فیس ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاول ہاﺅس لاہور سے وسطی پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹوں کا اجرا شروع کردیا۔

امیدواروں کے لئے ٹکٹ لینے کے وقت 100روپے کے اشٹام پیپر پر قیادت سے وفاداری کا حلف نامہ، سادہ کاغذ پر سپیکر اسمبلی کے نام، پیشگی استعفیٰ اور اسمبلی میں فلور کراسنگ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی کو کارروائی کے لئے اتھارٹی لیٹر دینا ہوگا۔

صوبائی اسمبلی کے لئے ایک لاکھ روپے اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے دو لاکھ فیس ختم کردی گئی ہے۔ پارٹی ٹکٹوں کے اجراءکے لئے صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن کا عملہ بلاول ہاﺅس میں ڈیوٹی دے گا۔ جنوبی پنجاب کے امیدواروں کو پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ملتان میں عبدالقادر شاہین کی نگرانی میں نصف سے زائد پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے گئے۔