لاہور : نماز جمعہ کے دوران 2 مسجدوں کی دیواریں گر گئیں ، 13 افراد زخمی

لاہور : نماز جمعہ کے دوران 2 مسجدوں کی دیواریں گر گئیں ، 13 افراد زخمی
لاہور : نماز جمعہ کے دوران 2 مسجدوں کی دیواریں گر گئیں ، 13 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 مسجدوں کی دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر جامع مسجد توحید کی محراب نما دیوار گر گئی۔ دیوار نمازیوں کے اوپر گری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے ملبے تلے دبنے والے افراد کو نکالا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔


دوسری جانب چوبرجی گول چکر کے قریب بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کی دیوار نمازیوں پر آگری ، دیوار کے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرکےسامنے ہی واقعہ ثریا عظیم ہسپتال منتقل کردیا۔ دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے مبشر نامی نوجوان کی حالت سخت تشویشناک ہے جسے ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔