والدہ کی حالت بدستورتشویشناک ہے اور والدکاپاکستان جانا بھی ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں :حسین نواز

والدہ کی حالت بدستورتشویشناک ہے اور والدکاپاکستان جانا بھی ضروری ہے لیکن ...
والدہ کی حالت بدستورتشویشناک ہے اور والدکاپاکستان جانا بھی ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں :حسین نواز

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کاانفیکشن کنٹرول ہوگیاتاہم انکی حالت بدستورتشویشناک ہے،والدکاپاکستان جاناضروری ہے،لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔

میڈیاسے غیررسمی گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میں خون کی روانی بحال کریں لیکن ان کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں اسی وجہ سے ہفتے کے روز انہیں وینٹی لیٹرسے نہیں ہٹایاجارہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کاانفیکشن کنٹرول ہوگیا ہے تاہم انکی حالت بدستورتشویشناک ہے،قوم والدہ کی صحتیابی کےلیے دعا کرے،وہ بہت تکلیف میں ہیں۔حسین نواز کامزید کہنا تھا کہ والدکاپاکستان جاناضروری ہے،لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔

مزید : قومی /برطانیہ


loading...