سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ن لیگ نے دانیال عزیز کو وہ چیز دیدی جس کی ان کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ن لیگ نے دانیال عزیز کو وہ چیز دیدی جس کی ان کو سب ...
سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ن لیگ نے دانیال عزیز کو وہ چیز دیدی جس کی ان کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ سے اناہلی کے بعد ن لیگ نے این اے 77 سے دانیال عزیز کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے این اے 77 سے ٹکٹ جمع کرا دیاہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی جس کے باعث وہ پانچ سال کیلئے نااہل ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب پی پی 111 سے خواجہ اسلام نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ پی پی 111 سے ن لیگ نے اسرار احمد کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔
پشاور کے حلقہ پی کے 78 سے 11 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی واپس لے لیے ہیں جبکہ شارخ خان کی کزن نور جہاں پی کے 77 سے دستبردار ہو گئیں ہیں ۔پشاور کے حلقہ پی کے 77 سے مجموعی طور پر 16 امیدوارو ںنے کاغذت نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔

مزید :

قومی -