فیفا ورلڈکپ کا بخار ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،کراچی میں فٹبال کا ایسا شوقین سامنے آگیادیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے 

فیفا ورلڈکپ کا بخار ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،کراچی میں فٹبال کا ایسا ...
فیفا ورلڈکپ کا بخار ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،کراچی میں فٹبال کا ایسا شوقین سامنے آگیادیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 تو روس میں جاری ہے، لیکن اس کے بخار میں ہر کوئی مبتلا ہے اور ان ہی میں سے ایک پاکستان کے محمد شعیب بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابقکراچی کا رہائشی محمد شعیب بچپن سے ہی پولیو جیسے مرض کا شکارہے ، معذوری کے باعث وہ فٹبال نہیں کھیل سکتا لیکن اس کھیل سے محبت اس کی نَس نَس میں بسی ہوئی ہے اور اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو لائیو ایکشن میں دیکھنا اْس کا شوق ہے۔اپنے بیان میں محمد شعیب کا کہنا تھا کہ مجھے انگلینڈ کی ٹیم پسند ہے اور میں ورلڈ کپ میں انہیں سپورٹ کر رہا ہوں، انشا اللہ انگلینڈ جیتے گا اور پھر میرے نعرے ہوں گے چیمپیئن چیمپیئن۔ یہی نہیں معذور شعیب انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کا بھی دیواناہے اوراس کے پاس اس ٹیم کی شرٹ اور دیگر اشیابھی موجود ہیں۔
شعیب کا مزید کہنا تھا کہ میں چیلسی کو لائیو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، یہ میرا سب سے بڑا خواب ہے۔ چیلسی کلب کے فرینک لیمپرڈ، جون ٹیری اور پیٹر چیک میرے لیجنڈ ہیں، ان سے بڑا کوئی لیجنڈ نہیں۔جب شعیب سے سوال کیا گیا کہ معذوری کبھی ان کی کھیل سے محبت میں رکاوٹ تو نہیں بنی؟تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ جس حال میں بھی رکھے، وہ اس پر شکر گزار ہیں۔

مزید :

کھیل -