مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری،5 کشمیری شہید،2قابض فوجی زخمی

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری،5 کشمیری شہید،2قابض فوجی زخمی
 مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری،5 کشمیری شہید،2قابض فوجی زخمی

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔پلوامہ اورکپواڑہ میں بھارتی فوج کےآپریشن کے5 کشمیری شہیدجبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے پلوامہ کے علاقے تھامونامیں آپریشن کے دوران 3کشمیری شہید ،ایک گھرتباہ ہو گیا ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے کپواڑہ کے علاقے تنگاکچامامیں ایک کشمیری شہیدہو گیا۔جبکہ پلوامہ میں بھی مظاہرین پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں کشمیری نوجوان شہیدجبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔مظاہرین پربھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ،پیلٹ اورآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔شوپیاں میں گشتی فورسزپرحملہ کے دوران2قابض فوجی زخمی ہو گئے ۔حریت کانفرنس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے باوجودکشمیری اپنی آزادی کی جدوجہدانجام تک پہنچائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں /قومی