متحدہ مجلس عمل کی لاہور سے واحد خاتون امیدوار بھی میدان میں آ گئی ،دوران کمپئین لوگوں سے کیا کہتی رہیں ؟این اے 134 کے ووٹر حیران رہ گئے

متحدہ مجلس عمل کی لاہور سے واحد خاتون امیدوار بھی میدان میں آ گئی ،دوران ...
متحدہ مجلس عمل کی لاہور سے واحد خاتون امیدوار بھی میدان میں آ گئی ،دوران کمپئین لوگوں سے کیا کہتی رہیں ؟این اے 134 کے ووٹر حیران رہ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم ایم اے کی لاہور کے  حلقہ این اے 134 سے واحد خاتون امیدوار انیلہ محمود نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقے کی عوام کی محرمیوں اور مجبوریوں کے ازالے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی انیلہ محمود چوہدری لاہور سے قومی اسمبلی کے لئے ایم ایم اے کی واحد خاتون امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون  رہنماافشاں فرحین بھی  پی پی 168 سے امیدوار ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جماعت اسلامی نے لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں میں اپنی کسی  خواتین اراکین کو   میدان میں اتارا ہے ۔ 

 حلقہ این اے 134میں ڈور ٹو دوڑ کمپین کے دوران مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی مہم میں عوام الناس سے ملاقاتوں کے دوران انیلہ محمود چوہدری نے کہا کہ ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت نے مجھے عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا اور الیکشن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کیلئے انتخابی میدان میں اتارا ہے، کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ خلافی اور جھوٹ کی سیاست کو ختم کرے کے صحیح معنوں میں عوام کو شریک اقتدار بنائیں گے ،علاقہ میں پہلی ترجیح خواتین کی تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو نے کے بعد سٹرکوں و گلیوں کی پختگی ، پینے کا صاف پانی کی فراہمی جیسے عوامی مسائل ترجیحات میں شامل ہوں گے ۔ انیلہ محمود نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل الیکشن میں کامیابی کے بعد اسلامی نظام ملک میں لائے گی جس میں غریب کو بھی ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے،عوام الناس جھوٹ ،دھوکے اور چہرے بدلنے والوں کی سیاست کے چنگل سے باہر نکلیں،جب تک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے وضع کردہ اسلامی طرز معیشت کو اختیار نہیں کیا جائے گا نہ عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے اور نہ عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...