ائیرہوسٹس نے 8مسافروں کو جہاز سے اُتاردیا، لیکن کیوں؟ وجہ وہ کام جو ہم سب جہاز اُڑنے سے پہلے کرتے ہیں

ائیرہوسٹس نے 8مسافروں کو جہاز سے اُتاردیا، لیکن کیوں؟ وجہ وہ کام جو ہم سب ...
ائیرہوسٹس نے 8مسافروں کو جہاز سے اُتاردیا، لیکن کیوں؟ وجہ وہ کام جو ہم سب جہاز اُڑنے سے پہلے کرتے ہیں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ روز ایک ایئرہوسٹس نے پرواز کی روانگی سے کچھ لمحے قبل ہی 8مسافروں کو نیچے اتار دیا، جو ایسا کام کر رہے تھے کہ لگ بھگ ہر مسافر طیارے میں بیٹھ کر کرتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں پیش آیا جو امریکی ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وائن سے روانہ ہو رہی تھی۔ روانگی سے پہلے ایئرہوسٹس نے دیکھا کہ روبائن راجرز نامی ایک خاتون موبائل فون استعمال کر رہی تھی جس پر ایئرہوسٹس نے اسے ہدایت کی کہ وہ اپنے فون کو فلائٹ موڈ پر کر دے۔

روبائن راجرز نے ایئرہوسٹس کی ہدایت پر کان دھرنے کی بجائے الٹا اس سے بحث شروع کر دی اور دیگر سات مسافر بھی روبائن کی حمایت میں آگے آ گئے اور ایئرہوسٹس سے بحث کرنے لگے۔ اس پر ایئرہوسٹس نے ان آٹھوں مسافروں کو جہاز سے اتار دیا۔روبائن راجرز نامی اس خاتون نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایئرہوسٹس کو اس کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ روبائن کا کہنا تھا کہ ”میں نے فون کو فلائٹ موڈ پر کر دیا تھا، اس کے باوجود ایئرہوسٹس مجھ سے الجھ گئی اور جب قریب بیٹھے دیگر لوگ میرے دفاع میں آگے آئے تو ان سے کہنے لگی کہ ”کیا تم لوگ بھی جہاز سے اترنا چاہتے ہو؟“ڈیلٹا ایئرلائنز کی طرف سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...