شمالی کوریا میں لوگوں نے وہاں دفن امریکی فوجیوں کی لاشیں کھودنا شروع کردیں، لیکن کیوں؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

شمالی کوریا میں لوگوں نے وہاں دفن امریکی فوجیوں کی لاشیں کھودنا شروع کردیں، ...
شمالی کوریا میں لوگوں نے وہاں دفن امریکی فوجیوں کی لاشیں کھودنا شروع کردیں، لیکن کیوں؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) 1950میں ہونے والی کورین جنگ میں امریکی فوج نے بھی حصہ لیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں امریکی فوجی وہاں کام آ گئے تھے۔ اب شمالی کورین شہریوں نے ان امریکی فوجیوں کی قبریں کھود کر ان کی باقیات اکٹھی کرنی شروع کر دی ہیں جس کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہانِ حکومت کی گزشتہ ماہ سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ جنگ میں ہلاک ہونے والی امریکی فوجیوں کی باقیات اب امریکہ واپس بھجوائی جائیں گی۔

یہ اعلان سامنے آتے ہی شمالی کورین شہریوں نے یہ باقیات اس لیے اکٹھی کرنی شروع کر دیں کہ وہ انہیں امریکہ کو فروخت کرکے رقم کما سکیں گے۔ امریکی فوجیوں کی زیادہ تر قبریں شمالی کوریا کے صوبہ نارتھ ہیمگیانگ میں ہیں اور وہیں کے لوگ قبریں کھود کر ان کی باقیات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کو جہاں امریکی فوجیوں کی باقیات ملتی ہیں وہ ان کے متعلق حکام کو نہیں بتاتے بلکہ انہیں گھر لے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جو لوگ امریکی فوجیوں کی باقیات حکام کو دیتے ہیں انہیں صلے میں کچھ نہیں ملتا۔ چنانچہ وہ انہیں اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ امریکی ان کے عوض انہیں بھاری رقم دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...