2017 میں 10ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذور ہوئے: رپورٹ اقوام متحدہ
نیویارک (اے این این)اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017میں دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلح تنازعات کی لپیٹ میں آ کر10 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذوری کا شکار ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسلح تنازعات کے مقامات پر حملہ آوروں نے اب تواتر سے ہسپتالوں اور سکولوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کے منافی21 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں اور حقیقت میں یہ اِس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔سن 2016 میں ایسی کارروائیوں کی تعداد ساڑھے 15 ہزار کے لگ بھگ تھیں،اس رپورٹ میں یمنی جنگ میں بچوں کی ہلاکت کو خاص طور پر واضح کیا گیا ہے۔