پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا  کے زیر اہتمام  "کلرز آف پاکستان" کے نام سے شاندار تقریب  

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا  کے زیر اہتمام  "کلرز آف پاکستان" کے نام سے ...
پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا  کے زیر اہتمام 

  



کینبرا(راجہ تاثیر سے )پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا میں پاکستان کی قومی وعلاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کلرز آف پاکستان کے نام سے منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی سفراء کے علاوہ آسٹریلوی حکومتی عہدیدار ، ارکان پارلیمنٹ ، اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز ، اور قونصلر محمد عامر اتوزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے خوب صورت ممالک میں ہوتا ہے جہاں چاروں موسم میں مختلف فیسٹیول ہوتے ہیں اور قدرت نے ہر نعمت سے نوازا ہے علاقائی ثقافت کی ہر صوبے میں بھر پور عکاسی ہوتی ہے  اور مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی جاتی ہے سیاحت کے دلداد ہ خواتین و حضرات کے لیے پاکستان جنت نظیر ہے شمالی علاقہ جات کی خوب صورتی آنکھوں کو جلا بخشتی ہے ۔پاک فوج کی بہتر حکمت عملی سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں امن قائم ہو چکاہےاس لیے اب غیر ملکی سیاح بلا خوف و خطر پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ تقریب میں چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر کی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سٹالز بھی لگاۓ گئے تھے اس کے علاوہ پاکستان میں تیار ہونے والا کھیلوں کا سامان شرکاء کی خصوصی دلچسپی کا مرکز بنا رہا جبکہ گوریاں ہاتھوں پر مہندی لگواتی رہیں۔ آخر میں شرکاء کو پاکستان کے مختلف کھانے بھی پیش کیے گئے۔

مزید : بین الاقوامی