شفاف الیکشن کاانعقاد نگران حکومت کی ذمے داری ہے:شاہ محمود قریشی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کاانعقاد نگران حکومت کی ذمے داری ہے۔پی ٹی آئی بوگس الیکشن کے حق میں نہیں ہے۔
جیو نیوز کے مطابق شاہ محمو د قریشی نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارا ایک لیڈر،ایک جھنڈا ہے،اس کے لیے کام کرناہے۔پی ٹی آئی بوگس الیکشن کے حق میں نہیں ہے۔پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کےاندراورباہر ہونگے۔صاف و شفاف الیکشن کاانعقاد نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔آج میٹرومنصوبہ نیب میں زیر بحث ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا پوداعمران خان کالگایا ہواہے۔شخصیات کونہ دیکھیں،بلے کودیکھیں۔ن لیگ کے بیشترلوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ن لیگ کی حکومت میٹرو کاپیسہ شہرپرلگاتی تونقشہ تبدیل ہوتا۔