بڑے افریقی ملک میں دھماکہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

بڑے افریقی ملک میں دھماکہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
بڑے افریقی ملک میں دھماکہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

  



لاگوس(اے این این)نائجیریا کے شہر لاگوس میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 9افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 54 گاڑیاں جل کر کوئلہ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے شہر لاگوس میں موٹر وے پر آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آئل ٹینکر ایک کار سے ٹکراگیا، واقعے کے وقت شاہراہ ٹریفک سے پر تھی۔واقعے کے بعد موٹروے پر دور دور تک تباہی کے مناظردیکھنے میں آئے، حادثے کے بعد فوری طور پر رضاکاروں اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔حادثے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمویں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔مقامی ہسپتال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...