اسرائیلی پولیس نے اندرون فلسطین میں2 فلسطینی مکانات مسمار کردئیے

اسرائیلی پولیس نے اندرون فلسطین میں2 فلسطینی مکانات مسمار کردئیے
اسرائیلی پولیس نے اندرون فلسطین میں2 فلسطینی مکانات مسمار کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )قابض صہیونی پولیس نے فلسطین کے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے جل جلویہ میں فلسطینی شہریوں کے2مکانات غیرقانونی قرار دیکر مسمار کردئیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کو فلسطینی شہریوں کے 2 منزلہ دو مکانات مسمار کرد ئیے۔مکانات مسماری کی کارروائی سے قبل اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گھروں کی مسماری کے دوران شہریوں کو قریب جانے سے سختی سے روک دیا گیا۔قابض فوج نے بھاری بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے۔ قابض فوج کی مکان مسماری کی کارروائی کے خلاف فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ۔