بھارت کا دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت کا دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
بھارت کا دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  



ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں 76 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، روہت شرما، سریش رائنا، منیش پانڈیا، منیش پانڈے، دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، اومیش یادیو، کلدیپ یادیو، سدھارتھ راہول اور یوزویندرا چھاہل شامل ہیں۔

آئرلینڈ کی قیادت گیری ولسن کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، جیمز شینن، اینڈریو بالبرنی، سیمی سنگھ، ولیم پورٹ فیلڈ، کیوین اوبرائن، سٹورٹ تھامسن، جارج ڈوکریل، بوئیڈ رینکن اور پیٹر چیز شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...