سعودی شہر جازان میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم 

سعودی شہر جازان میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم 
سعودی شہر جازان میں ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم 

  



جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب کے شہر جازان میں ریت کے طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہر جازان میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ریت کے طوفان کے باعث جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر وں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...