قطر دہشت گردی کی حمایت بند کردے ، یو اے ای کا عالمی عدالتِ انصاف میں مطالبہ

قطر دہشت گردی کی حمایت بند کردے ، یو اے ای کا عالمی عدالتِ انصاف میں مطالبہ
قطر دہشت گردی کی حمایت بند کردے ، یو اے ای کا عالمی عدالتِ انصاف میں مطالبہ

  



دوحہ (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے باز آجائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں متعیّن اماراتی سفیر سعید النوویس نے عالمی عدالت انصاف کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک متعدد مرتبہ قطر سے یہ مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ اس قسم کے کردار سے باز آ جائے۔انھوں نے کہا کہ قطر نے ایک سے زیادہ مرتبہ دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن وہ اپنے ان وعدوں کو ایفا کرنے میں ناکام رہا ہے۔النوویس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت ، ہمسایہ ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اور نفرت پھیلانے کے لیے پروپیگنڈے کے بعد ہی اس سے ہر طرح کے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

مزید : عرب دنیا


loading...