روس کے شہر سمارا میں بم کی افواہ ، 3شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے

روس کے شہر سمارا میں بم کی افواہ ، 3شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے
روس کے شہر سمارا میں بم کی افواہ ، 3شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (این این آئی)روس کے فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچوں کے میزبان ایک شہر سمارا میں بم کی افواہ کے بعد 3 شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے ۔
غیرملکی میڈیا کی اطلاع کے مطابق کسی شخص نے ٹیلی فون پر بم حملے کی دھمکی دی تھی ، اس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ان تینوں شاپنگ مالز میں طلب کر لیا گیا اور انھوں نے اپنے جاسوس کتوں کے ساتھ تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔دوسری جانب روسی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے سمارا میں ایک شاپنگ مال میں بم کی دھمکی کے بعد تلاشی کی کارروائی کی لیکن انھیں کوئی خطرناک چیز نہیں ملی ۔