ن لیگ دھوکا ،پی ٹی آئی یوٹرن ، ان کےساتھ کام کرنےکا موڈ نہیں :بلاول

ن لیگ دھوکا ،پی ٹی آئی یوٹرن ، ان کےساتھ کام کرنےکا موڈ نہیں :بلاول
ن لیگ دھوکا ،پی ٹی آئی یوٹرن ، ان کےساتھ کام کرنےکا موڈ نہیں :بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ دھوکا دیتی ہے اورپی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے۔ ان کےساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جوپیپلزپارٹی کے منشورکومکمل کرنے میں ساتھ دے گا اس کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔وزیراعظم زرداری صاحب بنیں گے یامیں؟فیصلہ پارٹی کرے گی۔اپنے منشوراورنظریہ پرالیکشن لڑرہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے پہلے بھی آرٹیکل 62 اور 63 میں اصلاحات کی بات کی تھی۔زرداری صاحب اتحاد کوبہترطریقے سے چلاتے ہیں۔شہبازشریف اورعمران خان کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں۔ن لیگ دھوکا دیتی ہے اورپی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے ان کےساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔پیپلزپارٹی ملک بھرسے الیکشن لڑرہی ہے۔بھوک مٹاو پروگرام سے یونین کونسل سطح پرسٹورکھولے جائینگے جوخواتین چلائیں گی جس سے خواتین کوروزگاربھی ملے گا۔منشورمیں بھوک مٹاوپروگرام شامل کیا ہے جس کے تحت فوڈ کارڈ دیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -