انڈونیشیا؛دیسی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

انڈونیشیا؛دیسی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک
انڈونیشیا؛دیسی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

  



جکارتہ(آن لائن)انڈونیشیا میں دیسی شراب پینے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے مغربی علاقے جنگ کارینگ میں دیسی شراب پینے کی وجہ سے سانس میں دشواری،متلی،بیہوشی اور بینائی میں کمزوری کی علامات کیساتھ ہسپتال میں داخل کروائے جانے والے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اپریل میں بھی دیسی شراب پینے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی