شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نہیں کرسکے، اب پیپلز پارٹی ہی وہاں سے کامیاب ہو گی : مہرین انور راجہ

شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نہیں کرسکے، اب پیپلز ...
شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نہیں کرسکے، اب پیپلز پارٹی ہی وہاں سے کامیاب ہو گی : مہرین انور راجہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں مکمل نہیں کرسکے ، ان کے حلقے میں ترقیاتی منصوبے ادھورے ہیں،شاہد خاقان عباسی منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ کے عوام سے دور ہوگئے اور عوام ان کی شکل ہی بھول گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مہرین انور راجہ نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی جس حلقے سے انتخاب میں حصہ لیتے ہیں اسی حلقہ کو نظر انداز کیا ہے ، عوام ان سے سخت ناراض ہیں وہ اب عباسی خاندان کوہر گزووٹ نہیں دیں گے،عوام ان پر اب اعتمادنہیں کریں گے ، وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقہ کے مسائل حل نہیں کئے اور عوام سے رابطہ نہیں رکھا،یہی وجہ ہے کہ عوام اب ان سے دور ہوگئے ہیں ، اس حلقہ سے اب پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی اور عوام کے مسائل حل کرے گی ، اب عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...