شیخ رشید کی موٹر سائیکل پر انتخابی مہم جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید کی موٹر سائیکل پر انتخابی مہم جاری ہے۔این اے62میں کمیٹی چوک اوراطراف میں موٹرسائیکل پرگھومتے رہے۔
جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کی چندروز قبل مو ٹر سائیکل پر شروع ہو نے والی الیکشن مہم تاحال جاری ہے ۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر الیکشن مہم ابھی جاری رہے گی۔این اے62میں کمیٹی چوک اوراطراف میں موٹرسائیکل پرگھومتے رہے اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔