تحریک انصاف کی درخواست جزوی منظور ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا

تحریک انصاف کی درخواست جزوی منظور ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک ...
تحریک انصاف کی درخواست جزوی منظور ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے موسم کی شدت کے پیش نظر اور تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی درخواست پر پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر کئی گئی درخوست کو جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیاہے ۔ اب شہری 25جولائی کو صبح 8بجے سے لیکر شام 6بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصا ف کی جانب سے موسم کی شدت کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ پولنگ کا وقت میں رات آٹھ بجے تک کیا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کرتے ہوئے شام 6بجے تک پولنگ کے وقت کی منظوری دیدی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...