چین،شدید بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر

چین،شدید بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر
چین،شدید بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر

  



بیجنگ(آن لائن)چین کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،سب وے سٹیشن میں بھی پانی داخل ہو گیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی صوبے سیچوان،مشرقی صوبے جیانگ زو اور شمال مشرقی صوبے جی لن میں طوفانی بارشوں نے کاروبار زندگی میں رخنہ ڈال دیا۔سیچوان کے شہر چینگ ڈو میں پانی سب وے سٹیشن میں داخل ہو گیا اور انتظامیہ نے ریل سروس عارضی طور پر معطل کر دی۔جیانگ زو کے شہر سی ہونگ میں طوفانی بارش کے باعث حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔صوبہ جی لن کے شہر ٹونگ ہوا میں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...